ابنا: شامی وزیر داخلہ محمد ابراہیم الشعار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کو ایک بین الاقوامی جنگ کا سامنا ہے کہا کہ اس جنگ کی سازش امریکہ اور صیہونی حکومت نے تیار کی ہے اور علاقے میں امریکہ کے پٹھو ممالک اس سازش پر عمل کررہے ہیں۔شامی وزیر داخلہ نے اس جنگ کا مقصد عرب دنیا کو کمزور بنانا اور اس کے قدرتی وسائل کو لوٹنا بتایا اور کہا کہ امریکہ مسئلۂ فلسطین کو ختم کرنے اور لبنان کی تقسیم اور عراق پر قبضے میں ناکام رہنے کے بعد اب شام میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقابل استقامت کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے مشرق وسطی میں لڑائی کروانے کا اصل ہدف اسرائيل کی سیکورٹی کو یقینی بنانا بتایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406589
شام کے وزیر داخلہ محمد ابراہیم الشعار نے اپنے ملک میں جاری لڑائی کو عالمی سامراج کی سازش قراردیا ہے۔